قومی ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز کیلئے آج آئیوری کوسٹ روانگی

قومی ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز  کیلئے آج آئیوری کوسٹ روانگی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار فیفا سیریز میں شرکت کے لیے آج آئیوری کوسٹ روانہ ہوگی۔

فیفا سیریز 9 سے 16 اپریل تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ 9 اپریل کو ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ 12 اپریل کو موریطانیہ جبکہ آخری گروپ میچ 16 اپریل کو میزبان آئیوری کوسٹ کے خلاف ہوگا۔پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے ٹیم کے مستقبل پر اعتماد کا اظہارکیا ہے ۔پاکستانی سکواڈ میں گول کیپرز زیانا جیو راج، نشا اشرف اور آرزو ہزارہ شامل ہیں، جبکہ ڈیفنڈرز میں اسرا خان، عنایہ احمد، انمول ہیر، کیلا صدیقی، کریسا جیو راج، عالیہ صادق، ماریہ خان اور نزالیا صدیقی شامل ہیں۔ مڈفیلڈرز میں سہا ہیرانی، رمین فرید، لیلہ بنارس، ثنا مہدی اور ذہمنہ ملک جبکہ فارورڈز میں مریم محمود، اقصیٰ مشتاق، ایمن الطاف، نادیہ خان، مریم زہری اور ازویٰ چوہدری ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں