قومی کرکٹرز کو کاؤنٹی اور ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے این او سی جاری
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو کاؤنٹی اور ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے این او سی جاری کردئیے ۔
پی سی بی نے محمد نواز ، محمد عباس، اسامہ میر اور سفیان مقیم کو این او سی جاری کئے ہیں۔سفیان مقیم ، محمد نواز اور اسامہ میر کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس کو کاؤنٹی کرکٹ کے لیے این اوسی جاری کیا گیا ہے ۔