ڈبلیو ٹی اے لنز اوپن ٹینس اوسٹاپینکو کوارٹر فائنل میں داخل
ویانا (سپورٹس ڈیسک)فلپائن کی ابھرتی ہوئی ٹینس سٹار ایلکس ایلا آسٹریا میں جاری ڈبلیو ٹی اے لنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 راؤنڈ میچ میں سخت مقابلے کے بعد ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔
لٹویا کی 28 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو نے انہیں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔