بابر اور مینڈس کی پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت

بابر اور مینڈس کی پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کی جوڑی بابر اعظم اور کوشل مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا۔

نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بابر اور مینڈس نے دوسری وکٹ پر 191 رنز بناڈالے ۔ مینڈس نے 109 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے ۔ اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے بڑی شراکت اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابر اعظم اور شرجیل خان نے 2021 میں 176 رنز کی بنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں