سپر لیگ،مبصر خان راولپنڈیز میں نسیم شاہ کے جزوی متبادل

سپر لیگ،مبصر خان راولپنڈیز  میں نسیم شاہ کے جزوی متبادل

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم راولپنڈیز نے آل راؤنڈر مبصر خان کو نسیم شاہ کے جزوی متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا۔

فرنچائز انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری ہوئی تھی۔ ٹیم کے ڈاکٹرز ان کی صحت یابی پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں واپسی کرسکتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ فٹنس منظوری کے بعد ہوگاجس کے بعد انہیںٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں