پی سی بی،پلیئرز فٹنس کیلئے شعبہ میڈیکل میں نئی بھرتیاں
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے شعبہ میڈیکل کو جدید اور وسیع کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ، جس کے تحت نئی بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا۔
بورڈ کے مطابق شعبہ میڈیکل میں سینئر سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کی تقرریاں کی جائیں گی جبکہ سینئر منیجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اور جونیئر سپورٹس ڈاکٹرز کی اسامیاں بھی پر کی جائیں گی۔پی سی بی نے ان آسامیوں کے لیے اہل اور خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جنہیں 24اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ شعبہ میڈیکل کی ذمہ داری پہلے ہی ڈاکٹر جاوید مغل کو سونپی جا چکی ہے ، جو اس شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔