ویمنز سکلز اینڈ فٹنس کیمپ ،تیسرے روز بھی طویل ٹریننگ سیشن

 ویمنز سکلز اینڈ فٹنس کیمپ ،تیسرے روز بھی طویل ٹریننگ سیشن

فیلڈنگ پر خصوصی دی گئی ،کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک مختلف ڈرلز انجام دیں

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ویمنز سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے تیسرے روز ویمن کرکٹرز نے کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراونڈ میں طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ٹریننگ کے دوران فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی،جہاں کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک گروپس کی صورت میں مختلف ڈرلز انجام دیں۔مینٹور وہاب ریاض اور دیگر کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی انفرادی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان کی سکلز پر بھی کام کیا۔اس کے علاوہ غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراونڈ کی مین پچ پر کھلاڑیوں کو میچ سیناریو کے تحت پریکٹس کروائی گئی تاکہ وہ عملی صورتحال میں اپنی کارکردگی کو نکھار سکیں۔ویمنز سکلز اینڈ فٹنس کیمپ23 اپریل تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں