ہاردیک پانڈیا کو آئی پی ایل میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد تنقید کاسامنا

 ہاردیک پانڈیا کو آئی پی ایل میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد تنقید کاسامنا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردیک پانڈیا کو آئی پی ایل 2026ء میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔

 ٹیم نے 5 میچز میں صرف 1 کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں نچلے نمبروں پر موجود ہے ۔ سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے ہاردیک کی کپتانی کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2015ء سے 2023ء تک روہت شرما کی قیادت میں ممبئی نے کئی ٹائٹلز جیتے لیکن کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہو رہا۔ منوج تیواری نے مشورہ دیا کہ ہاردیک پانڈیا کو کپتانی چھوڑ کر روہت شرما کو دوبارہ ذمے داری سونپ دینی چاہیے کیونکہ ٹیم کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے ہاردیک کے میچ کے دوران فیصلوں پر بھی شدید تنقید کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں