وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن سائیکلنگ ریس آج ہوگی
11ہزار سے زائد اتھلیٹ اور شہری شرکت کرینگے :ڈی جی سپورٹس پنجاب
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن ، سائیکلنگ ریس آج 19اپریل بروز اتوار کو ہوگی ، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزراء اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے ، ڈی جی سپورٹس پنجاب طارق قریشی نے میگا ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے لبرٹی چوک میں انتظامات کا جائزہ لیا اور روٹ کا معائنہ کیا اور اس حوالے سے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں، اتھلیٹس کیلئے میڈیکل، سیکیورٹی، پانی اور دیگر سہولیات کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نہایت اہم ہے ، اس ایونٹ کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن ، سائیکلنگ ریس میں 11ہزار سے زائد اتھلیٹ اور شہری شرکت کررہے ہیں ، میگا ایونٹ میں21 کلومیٹر میراتھن اور سائیکلنگ ریس، 5 کلومیٹر خواتین ریس اور سائیکلنگ ریس لبرٹی چوک سے شروع ہوکر لبرٹی چوک پر ہی اختتام پذیر ہوں گی ، 2 کلومیٹر فیملی فن ریس اور ایک کلومیٹر ویل چیئر ریس کا آغاز بھی لبرٹی چوک سے ہی ہوگا، ریسز کا آغاز صبح 6 بجے لبرٹی چوک سے ہوگا۔