پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان ہے ،پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے ابتدائی بات چیت میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت کی۔
ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ کے انعقاد پر ابتدائی بات چیت کی گئی، فرینڈلی میچ کے انعقاد کے معاملے پر دونوں فیڈریشن نے مزید کام پر اتفاق کیا۔فیڈریشنز کے معاملات طے پا گئے تو اس سال پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ ہوسکتا ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان کوچنگ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی، پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کوچز پاکستان آئیں گے ۔