پاکستان سپر لیگ کی لاہور واپسی، سکیورٹی انتظامات مکمل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی واپسی کے ساتھ ہی شہر لاہور میں کرکٹ کا جوش و خروش دوبارہ بڑھ گیا ہے، جبکہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے اہم میچز لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے جامع پلان ترتیب دے دیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقینِ کرکٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔