پاکستان کے پہلے فیفا ایرینا فٹبال پچ کی تنصیب کا آغاز
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کا گراس روٹ سطح پر بڑا اقدام، پاکستان کے پہلے فیفا ایرینا فٹبال پچ کی تنصیب کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کے مطابق فیفا اور اے ایف سی کے پاکستان میں فٹبال انفراسٹرکچر میں فروغ کے تحت لاہور سبزہ زار کے سرکاری سکول میں جدید منی فٹبال پچ کوبنایا جا ئیگا، ہر بچے کو فٹبال کھیلنے کا موقع دینا فٹبال فیڈریشن کاعزم ہے ۔خیبرپختونخوا میں دوسرے پچ پر جلد کام شروع ہوگا۔