یو اے ای نے 5 کرکٹرز کو شہریت دیدی،ٹیم میں شامل
دبئی(سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 5غیر ملکی کرکٹرز کو شہریت دے کر قومی ٹیم میں شامل کر لیا۔خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے اماراتی شہریت دی گئی ہے۔
یو اے ای میں کرکٹرز کو اس طریقے سے شہریت ملنے کا یہ پہلا موقع ہے ،یہ تمام کھلاڑی 17 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں جو نیپال میں سہ ملکی سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہے ۔کرکٹ میں زیادہ تر کھلاڑی غیرملکی پس منظر کے حامل تھے جو آئی سی سی کے 3 سالہ قیام کے قانون کے تحت ٹیم کی نمائندگی کرتے تھے ۔ اب یہ 5 کھلاڑی باقاعدہ پاسپورٹ ملنے کے بعد بطور شہری یو اے ای کی نمائندگی کر سکیں گے۔