ہم نے خراب بیٹنگ کی، کوئی بہانہ نہیں کر سکتے :گیلسپی کا اعتراف

ہم نے خراب بیٹنگ کی، کوئی بہانہ  نہیں کر سکتے :گیلسپی کا اعتراف

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) حیدر آباد کنگزمین کے ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نے خراب بیٹنگ کی ہے اور اس پر کوئی بہانہ نہیں کر سکتے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں وکٹ کا اندازہ تھا تاہم ہم نے کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلا۔ جب آپ 80 پر آؤٹ ہو جاتے ہیں، تو اگلی ٹیم کو روکنا مشکل ہوتا ہے ، ہمیں یقین ہے ہم آخری میچ اچھا کھیل سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں