وزیراعلیٰ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ کا ٹائٹل قصور کی ٹیم نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک )سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام وزیراعلیٰ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ منہالا سٹیڈیم میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔
کبڈی چیمپئن شپ لاہور کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی ہدایت پر کیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع لاہور،قصور،ننکانہ اور شیخوپورہ کی ٹیموں نے شرکت کی ۔فائنل میچ میں قصور کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لاہور کو 30-35 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔