ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہرکا پاکستان میں محدود مواقع ملنے پر مایوسی کا اظہار

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہرکا پاکستان میں  محدود مواقع ملنے پر مایوسی کا اظہار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 31 سالہ ظفر گوہر اب برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ ٹیم میں جگہ بنانے کے خواہشمند ہیں۔۔

،ظفر گوہر نے بتایا کہ انگلینڈ میں سپن بولنگ آسان نہیں، لیکن محنت اور درست حکمت عملی سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ،وہ لارڈز جیسے میدان پر بھی مؤثر بولنگ کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں جہاں عام طور پر اسپنرز کو کم مدد ملتی ہے ۔انہوں نے اپنے کیریئر میں پاکستان کی جانب سے محدود مواقع ملنے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا،ان کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں نظرانداز کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں