فٹبال فروغ کیلئے فیلڈ مارشل کی سپورٹ کا شکریہ:شچچ

فٹبال فروغ کیلئے فیلڈ مارشل کی سپورٹ کا شکریہ:شچچ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فٹبال کے فروغ اور ٹیلنٹ ہنٹنگ کیلئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بھرپور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ ہماری فورسز فٹبال کو پروموٹ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی قومی انڈر 16 ٹیم سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن گیلانی نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کھیلوں سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں۔، جبکہ ڈی جی آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر عملدرآمد کروایا جس سے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع دینا فیڈریشن کی ذمہ داری ہے ۔ مستقبل میں بھی آرمی کی سپورٹ سے بڑے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت اور فٹبال کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ یوئیفا جیسے ایونٹس سیکھنے کے بہترین پلیٹ فارم ہیں، جن سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے ۔اس موقع پر قومی انڈر 16 ٹیم کے کوچ عیسیٰ خان نے کہا کہ یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کسی خواب سے کم نہیں، میں نے 20 سال ملک کی نمائندگی کی لیکن کبھی یوئیفا کپ کا موقع نہیں ملا۔ پہلی بار باصلاحیت بچے یوئیفا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں