سندھ حکومت کا پاکستان کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا پاکستان کپ  کیلئے کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت نے پاکستان کپ میں شرکت کے لیے صوبائی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے لیے ڈویژن سطح پر میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز لیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں نوجوان کھلاڑی اپنی بیٹنگ یا بالنگ کی ایک منٹ کی ویڈیو واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کریں گے ، جس کے بعد منتخب کھلاڑیوں کو باقاعدہ ٹرائلز کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں