پاک بھارت میچ ہمیشہ زیادہ دباؤ والا ہوتا:سلمان علی آغا
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاہے کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ زیادہ دباؤ والا ہوتا ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کپتانی کرنا ایک بڑا موقع ہوتا ہے ، یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ میں بطور کپتان نروس نہیں ہوتا۔ ایسی صورتحال میں مجھ پر بطور کھلاڑی اوربطور کپتان بھی اعصابی دباؤ ہوتا ہے ،البتہ ایک فرق ضرور ہوتا ہے کہ جب آپ پیشہ ورانہ کرکٹ کافی کھیل چکے ہوں تو یہ کیفیت زیادہ تر میچ سے پہلے تک محدود رہتی ہے ۔