وان آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر انگلش بورڈ پر برہم

 وان آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر انگلش بورڈ پر برہم

ٹیسٹ کرکٹ کو ڈومیسٹک لیگ کے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا، سابق کپتان

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل وان نے ٹی وی پروگرام کے دوران جوفرا آرچر کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دئیے ۔انہوں نے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید کی۔ مائیکل وان نے کہا کہ انگلینڈ کی اہم ٹیسٹ سیریز شروع ہو رہی ہے اور جوفرا آرچر انڈیا میں رہیں گے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی بورڈ اور ای سی بی کے درمیان کچھ معاملات طے ہوئے ہیں، معاملات طے ہونے کی وجہ سے ہی کچھ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل جاری رکھنے کی اجازت ملی۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو نیشنل ڈیوٹی پر ترجیح دے سکتا ہے ۔مائیکل وان نے کہا کہ ای سی بی نے برسوں سینٹرل کنٹریکٹ دے کر جوفرا آرچر کو سپورٹ کیا ہے ، نیشنل ڈیوٹی پہلی ترجیح ہونی چاہیے ، فرنچائز کرکٹ کرکٹرز کے لیے مالی اور پیشہ ورانہ طور پر بہت اچھی ہے ، لیکن ٹیسٹ کرکٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں