انفنٹینو پر تنقید، سی او او فیفا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
زیورخ(سپورٹس دیسک)فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے گزشتہ ماہ فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کے ایک متنازعہ منصوبے پر کھل کر تنقید کی تھی۔
فیفا نے تصدیق کی ہے کہ لامور کے ساتھ ادارے کا ورکنگ ریلیشن شپ 17 اگست کو ختم ہوگیا۔ سیکرٹری جنرل میتھیاس گرافسٹروم نے عملے اور فیفا کونسل کے ارکان کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ دونوں فریق نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ۔لامور نے گزشتہ ماہ فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے کو ‘ایک شخص کا منصوبہ’ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ادارے کی انتظامیہ کو اس معاملے میں گمراہ کیا گیا، اگر سچ بولنے کی قیمت ملازمت سے محرومی ہے تو وہ اسے قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments