پی ایس ایل 12کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پی ایس ایل 12کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

لیگ کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی انتظامیہ نے ٹائٹل سپانسر کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں گزشتہ سیزن کی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کراچی میں ہونے والی اس ملاقات کو پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے ایڈیشن کی منصوبہ بندی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں 2026 کے سیزن سے حاصل ہونے والے تجربات اور کامیاب پہلوؤں پر گفتگو کی گئی جبکہ پی ایس ایل 12 کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔پی ایس ایل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا سفر اب شروع ہوچکا ہے اور آنے والے ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...