مخالفت کے باوجود صدر فیفا جیانی کی دوبارہ کامیابی کا امکان
زیورخ(سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفنٹینو آئندہ سال مارچ میں چوتھی اور آخری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوسکتے ہیں کیونکہ ان پر تنقید کے باوجود اب تک کوئی دوسرا مضبوط امیدوار سامنے نہیں آیا۔
جیانی انفنٹینو کو افریقی اور جنوبی امریکی فٹ بال تنظیموں کی حمایت حاصل ہے ، جو ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔جیانی کے ممکنہ حریفوں میں شامل یورپی فٹ بال تنظیم کے سربراہ الیگزینڈر چیفرین اور شمالی امریکی فٹ بال تنظیم کے سربراہ وکٹر مونٹالیانی اپنے موجودہ عہدوں پر دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس صورت حال میں مخالفین کے لیے متفقہ امیدوار تلاش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ صدارتی امیدواروں کو 18 نومبر تک اپنی نامزدگی کا اعلان کرنا ہوگا۔کھیلوں کی مارکیٹنگ کے ماہر ٹیرنس برنز کے مطابق، جیانی انفنٹینو اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments