پاکستان،بھارت بھی بال ٹیمپرنگ کرتے رہے :عثمان خواجہ

پاکستان،بھارت بھی بال ٹیمپرنگ کرتے رہے :عثمان خواجہ

دونوںممالک کے خلاف میچز میں بھی گیند سے چھیڑ چھاڑ ہوتے دیکھی تھی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے 2018 کے مشہور بال ٹیمپرنگ سکینڈل سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے نیا دعویٰ کردیا۔عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت یعنی 2018 میں عالمی کرکٹ میں کئی ٹیمیں گیند کی حالت خراب کرنے کے عمل میں ملوث تھیں جن میں پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا بھی شامل تھے ۔ایک پوڈکاسٹ میں خواجہ نے کہا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں بھی بال ٹیمپرنگ کو معمول کی بات سمجھا جانے لگا تھا اور کھلاڑی اس معاملے پر زیادہ حساس نہیں رہے تھے ۔ عثمان خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچز میں بھی انہوں نے گیند کو ریورس سوئنگ کرانے کے لیے چھیڑ چھاڑ ہوتے دیکھی تھی تاہم انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس تفصیلات پیش نہیں کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...