گھٹنے کی سرجری،سنر کی آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک

گھٹنے کی سرجری،سنر کی آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک

روم (سپورٹس ڈیسک)اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر دائیں گھٹنے کی سرجری کے باعث آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن سے باہر ہونے کے ۔۔۔

خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔ 5 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن جینک سنر جولائی میں دوسری بار ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد سے وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔ میلبورن میں 17 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں اب 2 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے ۔ جینک سنر نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سرجری کے بغیر انجری کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم گھٹنے نے توقعات کے مطابق ردعمل نہیں دیا جس کے باعث انہیں مائنر سرجری کرانا پڑی۔ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ کیریئر کی اس بدترین انجری نے انہیں چلنے پھرنے سے بھی معذور کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...