پی ایس ایل 12،کھلاڑیوں کی نیلامی 23جنوری کو شیڈول
فرنچائزز کیلئے سکواڈ میں کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر ہر فرنچائز کیلئے کھلاڑیوں پر کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا لازمی ہوگا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری کو ہوگی جبکہ لیگ کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام فرنچائزز کیلئے اپنے سکواڈ میں کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔قواعد و ضوابط کے تحت ہر فرنچائز براہِ راست سائن کئے گئے کھلاڑیوں سمیت زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے تاہم سات کھلاڑی برقرار رکھنے والی فرنچائز کیلئے لازم ہوگا کہ وہ گزشتہ نیلامی کی سب سے مہنگی کیٹیگری میں شامل کسی ایک کھلاڑی کو ریلیز کرے ۔ ہر فرنچائز کیلئے کھلاڑیوں پر کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا لازمی ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments