کینیڈا: 542 بیٹ مین عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے اکٹھے ہوگئے

کینیڈا میں ایک کمپنی کے 542 کارکنوں نے انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے مشہور فلمی کردار بیٹ مین کا لباس پہن کر نہ صرف عا لمی ریکارڈ بنایا بلکہ ایک بچوں کے ہسپتال کیلئے عطیات بھی اکٹھے کیے
ٹورنٹو(نیٹ نیوز)گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق قبل ازیں پرانا ریکارڈ 250افراد نے امریکہ میں بنایا تھا ۔عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے بیٹ مین کا حلیہ دھارے ان 542افراد کو کم از کم پانچ منٹ تک ایک جگہ جمع رہنا تھا، جس میں وہ کامیاب رہے ۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے انکی اس کاوش کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنالیا ہے ۔