انسٹاگرام لڑکیوں کو نفسیاتی مریض بنارہا ہے ، فیس بک

انسٹاگرام لڑکیوں کو نفسیاتی مریض بنارہا ہے ، فیس بک

انسٹاگرام کی مالک کمپنی فیس بک نے اعتراف کیا ہے ان کی ایپ ‘انسٹاگرام’ بالخصوص نوعمر لڑکیوں کے دماغ پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے

سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)کیونکہ اس میں جسمانی خدوخال اور چہرے پر زور دیا جاتا ہے ۔ انسٹاگرام نے کہا ہے کہ وہ اس رجحان کو کم کرنے اور صارفین کو ظاہری جسمانی کیفیات پر متوجہ ہونے کی حوصلہ شکنی کرے گا۔ فیس بک کے مطابق ان کا ادارہ نوعمر لڑکے اور لڑکیوں میں پیچیدہ اور مشکل مسائل کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہے ۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس مسائل کے حل میں مدد بھی فراہم کریں گے ۔ انسٹاگرام کے مطابق شرکا سے کہا جائے گا کہ وہ منفی رجحان سے ہٹ کر دیگر مثبت پہلو اور موضوعات پر گفتگو اور پوسٹ کریں۔ کمپنی کے مطابق انسٹاگرام کے پورے کلچر کو بدلنے کی کوشش کی جائے گی۔ تاہم دیگر تجزیہ کار فیس بک کی طفلِ تسلیوں سے مطمئن نہیں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں