جلد ریٹائرمنٹ کیلئے 21 سال رقم جمع کرنے میں لگادیئے

 جلد ریٹائرمنٹ کیلئے 21 سال رقم جمع کرنے میں لگادیئے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ایک جاپانی شخص نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر اپنی کہانی شیئر کرکے صارفین کو چونکا دیا کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 132 ملین ین ($640,000) بچانے میں کامیاب رہے۔۔۔

 جس کا مقصد دباؤ والی نوکری سے جلد ریٹائرمنٹ حاصل کرنا تھا۔45 سالہ نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ وہ 2000 کے اوائل میں ایک مستقل لیکن بہت زیادہ کام لینے والی نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جہاں اسے مسلسل اوور ٹائم کام کرنا پڑتا تھا۔ اس کی سالانہ تنخواہ تقریباً پچاس لاکھ ین ($32,000) تھی، اس لیے اپنی ملازمت چھوڑنے اور کم دباؤ والی نوکری تلاش کرنے کے بجائے اس نے تمام مشکلات کو جھیلنے اور زیادہ سے زیادہ رقم بچانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ جلد ریٹائر ہو سکے اور 21 سالوں تک انتہائی سادہ کھانا کھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں