ٹھوڑی پر لان موور رکھ کر فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

ٹھوڑی پر لان موور رکھ کر فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

آئیڈاہو(نیٹ نیوز) سیریل ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اپنی ٹھوڑی پر لان موور (گھاس کاٹنے والی مشین) کو متوازن رکھ کر 1,178 فٹ، 5.73 انچ چل کر ایک اور۔

عالمی ریکارڈ قائم کردیا ،گنیز ورلڈ ریکارڈ کے سب سے زیادہ ٹائٹلز کے حامل رش نے آئیڈاہو میں ایک ٹریک پر مذکورہ بالا ریکارڈ کو آزمانے کے لیے الیکٹرک لان موور کا استعمال کیا۔اس سے قبل بنایا گیا سابق ریکارڈ 234 فٹ، 7 انچ تھا جو 2017 میں قائم کیا گیا تھا۔رش نے کہا کہ پچھلے ریکارڈ کی حد کو پار کرنے کے بعد بھی وہ مزید آگے تک چلتے رہتے لیکن وہ ہواؤں سے نبردآزما تھے ، رش کے ساتھ ساتھ چلنے والے ایک اسسٹنٹ نے مشین کے گرتے ہی بجلی منقطع کردی اور اسکے ساتھ ہی رش نے 1,178 فٹ، 5.73 انچ کا فاصلہ طے کر کے سابق ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں