ماں کا دودھ امراض چشم سے بچانے میں بھی مددگار

ماں کا دودھ امراض چشم سے بچانے میں بھی مددگار

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ماں کا دودھ جہاں متعدد بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے ۔

، وہیں یہ امراض چشم کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے ماں کے دودھ کا آنکھوں کی بیماریوں اور خصوصی طور پر کورنیا میں ہونے والے زخم یا دوسرے مسائل پر اس کے اثرات جانچنے کے لیے تحقیق کی۔ماہرین نے انسانی دودھ کا استعمال چوہوں پر کرکے دیکھا اور نتائج جانچے کہ ان کی آنکھوں پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ماہرین نے نو عمر چوہوں کی آنکھوں کے کورنیا میں زخم کرکے انہیں انسانی دودھ دیا اور پھر اس کے نتائج جانچے ۔ماہرین نے پایا کہ کچھ ہی دنوں میں انسانی دودھ سے چوہوں کی آنکھوں کے کورنیا میں موجود زخم نہ صرف درست ہوگئے بلکہ ان میں توانائی بھی آگئی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں