25 اپریل کو آسمان پر مسکراتا چہرہ نمودار ہو گا

25 اپریل کو آسمان پر مسکراتا چہرہ نمودار ہو گا

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر کے لوگ 25 اپریل کو ایک انوکھے فلکیاتی مظہر کے گواہ بنیں گے جب آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ نمودار ہو گا۔۔

۔سورج طلوع ہونے سے پہلے 2 سیارے اور چاند مل کر ایک مسکراتے چہرے جیسا منظر پیش کریں گے ۔اس نظارے میں سیارہ زہرہ اور زحل آنکھوں کا جبکہ پتلا ہلالی چاند مسکراہٹ کا تاثر دے گا۔یہ دلچسپ منظر 25 اپریل کو صبح تقریباً ساڑھے 5 بجے مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا۔زہرہ افق پر نسبتاً بلند دکھائی دے گا جبکہ زحل اس سے قدرے نیچے ہو گا۔چاند ان دونوں کے نیچے ایک ہلکی لکیر کی صورت میں نمودار ہو گا، جو ایک دلکش مسکراہٹ جیسا منظر تخلیق کرے گا۔زہرہ اور زحل اپنی چمک کی بدولت باآسانی نظر آئیں گے ، جبکہ چاند کی خوبصورتی کو بہتر طور پر دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی سکوپ کا سہارا لینا بہتر ہو گا۔ناسا کے مطابق یہ نایاب نظارہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا، بشرطیکہ آسمان صاف ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں