گھر میں گھسا مگرمچھ کوڑے دان میں پھنس کر پکڑا گیا

 گھر میں گھسا مگرمچھ کوڑے دان میں پھنس کر پکڑا گیا

فلوریڈا(نیٹ نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا میں گھر میں گھسنے والے مگرمچھ کو کوڑے دان میں پھنساکر پکڑ لیا گیا۔

امریکی شہری کو اپنا ایسٹر ڈنر جلدی میں چھوڑنا پڑا تاکہ گھر میں داخل ہونے والے مگرمچھ کو ایک بڑے کوڑے دان میں بند کیا جاسکے۔ اینیمل ٹریپر مائیک ڈریجک عرف دی بلیو کولر براؤلر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اتوار کی شام کو وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایسٹر ڈنر پر تھا کہ جیکسن ویل سے ایک خاتون کی کال آئی جس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے کتے کو باہر لے جانے کے دوران ایک مگر مچھ کو اپنے گھر کے صحن میں دیکھا ہے ۔ اس حوالے سے جاری ویڈیو میں ڈریجک نے ایک بڑے کوڑے دان کو استعمال کرتے ہوئے مگرمچھ کو قابو کیا، جو اندازاً سات سے آٹھ فٹ لمبا تھا۔ ڈریجک نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ خوش قسمتی سے اس دوران نہ کوئی جانور اور نہ ہی کوشخص زخمی ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں