چاولوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیقاتی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں دستیاب چاولوں میں زہریلی دھاتوں جیسے آرسینک، سیسہ، کیڈمیم اور پارہ (Mercury) کی خطرناک مقداریں پائی گئی ہیں۔۔
ہیلتھی بیبیز برائٹ فیوچرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، 105 برانڈز کے 211 چاولوں کے نمونوں میں آرسینک، سیسہ، کیڈمیم اور پارہ کی تشویشناک مقداریں پائی گئیں۔ امریکا میں 100 سے زائد چاولوں کے برانڈز میں آرسینک اور کیڈمیم کی خطرناک سطحیں پائی گئیں ، پاکستان کے پنجاب کے صنعتی علاقوں میں مٹی، پانی اور چاولوں میں زہریلی دھاتوں کی مقداریں عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ حدود سے تجاوز کر گئی ہیں ،زہریلی دھاتوں کے باعث کینسر، دل کی بیماریاں اور بچوں میں ذہنی نشوونما میں رکاوٹ جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔