گھر میں پڑے پڑے پھوٹنے والے آلو،پیاز نقصان دہ

 گھر میں پڑے پڑے پھوٹنے والے آلو،پیاز نقصان دہ

لاہور(نیٹ نیوز)گھر میں رکھے رکھے پھوٹنے والے آلو اور پیاز صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں، آلوپر ننھے پودے نکلنے کے اس عمل کے دوران آلو زہریلا ہوجاتا ہے۔۔۔

 کیونکہ اس میں زہریلے گلائکوالکلائیڈز بڑھنے لگتے ہیں جو ننّھے پودے کو پھپھوندی اور کیڑوں سے بچاتے ہیں۔ آلو کو زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے سے بھی سولانائن کی مقدار بڑھ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ آلو نا صرف انسان بلکہ جانوروں کی صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہیں۔ لنکن یونیورسٹی میں پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر کرس بشپ نے بتایا کہ یہ آلو کو کڑوا بنا دیتے ہیں یہ بالکل کھانے کے قابل نہیں،سبز آلو بھی نہیں کھانے چاہیں۔تاہم برطانیہ کی فوڈ سٹینڈرڈ ایجنسی نے کہا کہ اگر آلو اُگنے کے بعد مضبوط رہتا ہے اور سڑنے کے کوئی آثار نہیں دکھاتا تو اسے کھانا محفوظ ہے۔ آلو کو پیاز سے دور رکھنا چاہیے، وہ گیس اور نمی دونوں چھوڑتے ہیں، جس سے پھوٹنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں