گرگٹ سے تیز تر رنگ بدلنے والے موبائل کی مقبولیت

گرگٹ سے تیز تر رنگ بدلنے والے موبائل کی مقبولیت

لاہور(نیٹ نیوز)سام سنگ کے حال ہی میں لانچ ہونے والے رنگ و روپ بدلتے موبائل فون نے سائنس اور فکشن سے مل کر دنیا بھر میں دھوم مچادی ہے ۔

سام سانگ کا یہ موبائل صرف ایک نیا فون ہی ہے بلکہ متعدد زاویوں سے فولڈ ہونے والی لچکدار سکرین کی بدولت یہ ایک کشادہ ڈیجیٹل ورک سپیس بن جاتا ہے ۔جہاں موبائل صارف بیک وقت کئی ایپس چلا سکتا ہے بالکل ایسے جیسے کمپیوٹر کی سکرین پر ونڈوز کھلی ہوں۔ اس فون کو بلو ٹوتھ کی بورڈ اور ماؤس سے بھی جوڑا جا سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس فون کی قیمت 2000 سے 2500 امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے ، جو متوقع طور پر آنے والے آئی فون 17 پرو میکس سے بھی خاصی زیادہ ہوگی۔سام سنگ کے مطابق یہ فون خاص طور پر ان افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو موبائل کو صرف تفریح نہیں بلکہ کام، تخلیق اور پروڈکٹیوٹی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں