ملت ٹاؤن کے علاقہ سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

ملت ٹاؤن کے علاقہ سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملت ٹاؤن کے علاقہ سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔13 سالہ عبدالوہاب چند روز قبل گھر کے باہر کھیل رہا تھا جسے نامعلوم ملز موں نے اغوا کرلیا۔

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق اندراج مقدمہ کے بعد سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروا کر ورثا کے حوالے کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں