چناب نگر: جامع مسجد شہداء میں روحانی اجتماع، اصلاحِ نفس پر زور
چناب نگر (نامہ نگار) جامع مسجد شہداء ختم نبوت چناب نگر میں روحانی اجتماع و مجلس ذکر سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دور حاضر میں اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے اور فروعی اختلافات کو بھلا کر ہی حقیقی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے معاشرے کو پرامن اور با مقصد بنانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کو کامیابی کی کنجی قرار دیا۔مقررین نے کہا کہ انسانیت کو راہِ ہدایت قرآن مجید ہی سے حاصل ہو سکتی ہے ۔ قرآن انسانی زندگی کے ہر دائرے سماجی، دنیاوی، مذہبی اور روحانی میں رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ کفار کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا اور آپس میں اتحاد قائم رکھنا ہوگا۔ مجالس سے تعلق رکھنے سے انسان کی اصلاح، تزکیہ نفس ممکن ہوتا ہے اور گناہوں سے دور رہ کر بڑے مسائل سے بچا جا سکتا ہے ۔