بھٹو خاندان کا عوام دوست مشن جاری رہے گا: خالد مسعود رامے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما خالد مسعود رامے نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریب عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی راہ دکھائی اور انہیں سیاسی شعور دیا۔
اسی کے سبب آج غریب عوام استحصالی قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے حقوق کی بات کرنے کی جرأت رکھتے ہیں۔پارٹی کے بانی چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے ، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا عوام دوست مشن جاری رہے گا۔خالد مسعود رامے نے کہا کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت کی بالا دستی اور عوام کے حقوق کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کا ہر کارکن وطن عزیز کے لیے اپنے خون کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔