شہری کے گھر سے بجلی کا میٹر اور تاریں چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے گلستان اقبال میں شہری کے گھر سے بجلی کا میٹر چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر اور تاریں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ چوری کی دفعات کے تحت درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔