تیز رفتاری کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اس کی لاپرواہی حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔