ملت ٹاؤن میں گھر پر دھاوا ،خواتین پر بدترین تشدد و فائرنگ

 ملت ٹاؤن میں گھر پر دھاوا ،خواتین پر بدترین تشدد و فائرنگ

ملزموں نے یاسمین کے گھر مرکزی دروازے اورسامان کو بھی نقصان پہنچا یا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خواتین کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور فائرنگ کرتے ہوئے دھمکیاں دی گئیں ، تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے یاسمین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ملزموں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔واقعے کے باعث گھر کے مرکزی دروازے سمیت دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں