ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک بلاک کرنے والا گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔