غیر ملکی چینل کی مدد سے جواء کروانے والا گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ٹی وی چینل کی مدد سے جواء کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز، ایل ای ڈی، جواء پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔