نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں طالبات کیلئے جدید جم کا افتتاح

 نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں طالبات کیلئے جدید جم کا افتتاح

کھیل اور ورزش شخصیت سازی میں اہم:وی سی پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود

 فیصل آباد (نیوز رپورٹر) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبات کے لیے نئے تعمیر شدہ جم کا افتتاح یونیورسٹی کے ریکٹر/وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود نے کیا۔ترجمان سردار پرویز اختر کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود نے کہا کہ خواتین طالبات کی صحت اور فٹنس یونیورسٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس جدید جم کا مقصد طالبات کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی فعال رہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل اور ورزش طلبہ کی شخصیت کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور یہ اقدام طالبات میں مثبت توانائی اور خود اعتمادی کو فروغ دے گا۔ ریکٹر نے اس منصوبے کو کامیابی سے مکمل کرنے پر شعبہ سپورٹس اور انجینئرنگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنی صحت کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں