اوپن ڈور پالیسی پر عمل جاری، کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے

 اوپن ڈور پالیسی پر عمل جاری، کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے

دفاتر میں سائلین کیلئے سایہ دار انتظامات اورٹھنڈے پانی کی دستیابی یقینی بنانیکی تاکید

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے ۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی افسران عوام کے لیے قابل رسائی رہیں اور شہریوں کے مسائل سن کر ان کا قابل عمل حل نکالیں تاکہ درخواست گزار مطمئن ہو سکیں۔کمشنر نے دفاتر میں سائلین کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار انتظامات اور پینے کے ٹھنڈے پانی کی دستیابی یقینی بنانیکی بھی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں