جھنگ:استاد پر مبینہ تشدد، ڈی پی او کا نوٹس،2مرکزی ملزم گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) استاد پر مبینہ تشدد کے واقعے کا ڈی پی او ساجد حسین نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔ ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ استاد کی عزت پر کوئی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments