تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر، رکشہ سوار جاں بحق
گوجرہ (نمائندہ دنیا) تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے رکشہ سوار جاں بحق جبکہ کار ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کنال روڈ منصور آباد فیصل آباد کا رہائشی محمد ندیم کار نمبر اے وی وائی 774 پر سوار ہو کر گوجرہ کی طرف جا رہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر 280 ج ب کے قریب اس کی کار تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں رکشے میں سوار چک نمبر 281 ج ب کا 45 سالہ محمد شریف موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ کار ڈرائیور محمد ندیم زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments