چنیوٹ :منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے لیے سیمینار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے یونیفائیڈ لا کالج چنیوٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس چنیوٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اللہ دتہ نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو منشیات کے طبی، نفسیاتی اور معاشرتی نقصانات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور منشیات کے خلاف جنگ میں طلبہ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ سی ای او یونیفائیڈ لا کالج پروفیسر چوہدری جہانگیر نے آگاہی سیمینارز کو نوجوانوں کی بہتر رہنمائی کے لیے اہم قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments