بھوآنہ میں شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی پکڑی گئی
بھوآنہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھوآنہ پولیس نے چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی پکڑ لی اور مقدمہ درج کر لیا۔
نواحی علاقے جیتو والا کھوہ میں اے ایس آئی محمد مہدی شاہ نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی پکڑ لی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments